پشاور،انتظامیہ کی طرف سے تلف گوشت قصابوں سے نہر سے دوبارہ نکال لیا

13peshawarqasab.png

ڈبلیو ایس ایس پی اہلکار کی طرف سے 2 ہزار کلوگرام مضرصحت گوشت برآمد کیا گیا تھا: ذرائع

انتظامیہ کی طرف سے مضرصحت گوشت کو نہر میں پھینکنے کے بعد قصائیوں کے دوبارہ نہر سے نکالنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں گزشتہ روز صوبہ پنجاب سے آنے والی بس میں سے 2 ہزار کلوگرام مضرصحت گوشت پکڑ لیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ نے مضرصحت گوشت کو نہر میں تلف کر دیا تھا جسے قصابوں نے کچھ ہی فاصلے کے بعد جا کر اس مضرصحت گوشت کو دوبارہ سے پکڑ لیا جس کو ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1773736123212140720
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس مضرصحت گوشت کے اجزاء کو مکتلف علاقوں میں برگر، شوارما اور سری پائے تیار کرنے والے لوگوں کو سپلائی کیا جاتا تھا۔ ڈبلیو ایس ایس پی اہلکار کی طرف سے 2 ہزار کلوگرام مضرصحت گوشت نہر میں پھینکنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس مضرصحت گوشت کو کچھ ہی فاصلے پر نہر میں موجود افراد نے پکڑ لیا۔

https://twitter.com/x/status/1773618511824224521
موقع پر موجود شہریوں نے تمام واقعے کی ویڈیو بنا لی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے ضلعی انتظامیہ نے مضرصحت گوشت کے اجزاء ایک گاڑی پر لوڈ کر رکھے ہیں اور مرے ہوئے جانوروں کو نہر میں پھینکا جا رہا ہے۔ ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نہر میں موجود افراد نے مضرصحت گوشت کے ان تھیلوں کو دوبارہ سے نہر سے نکال لیا ہے اور اسے اٹھا کر لے جا رہے ہیں۔