پریس کانفرنس کرنے والے اتحادی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں:فواد

fawad-chh-maryam-ped.jpg


تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد کے جن قائدین نے پریس کانفرنس کی ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ کچھ دیر پہلے آپ نے ایک فلم دیکھی جس کا نام لندن ہی جاؤں گی تھا۔ فلم کے سارے کردار بھی ساتھ تھے، یہ پریس کانفرنس مریم اورنگزیب کے شوہر کی جانب سے منعقد کی گئی۔

فواد چودھری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس پریس کانفرنس میں سپریم کورٹ پر براہ راست حملہ کیا گیا۔ یہ ایک سسلین مافیا ہے، یہ وہ مافیا ہے جو سپریم کورٹ کو دھماکے سے اڑاتے ہیں، مریم نواز عدلیہ کے خلاف پریس کانفرنس کر رہی ہیں جو خود ضمانت پر رہا ہیں۔


فواد چوہدری نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے پریس کانفرنس کرنے والوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، مریم نواز نے جن 539 ٹویٹر اکاؤنٹس کو فالو کیا ہے، ان سے 11 ہزار ٹویٹس سپریم کورٹ کے خلاف کی گئی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم اورنگزیب کو تو 14 سال سزا ہونی چاہئے، مریم اورنگزیب کے شوہر کو ایک کروڑ سگریٹ کے حوالے سے ٹھیکہ دیا گیا۔ فل کورٹ کے مطالبے کا مقصد کیس کو طول دینا ہے، فل بینچ چیف جسٹس کی صوابدید ہے، باہر سے استدعا کرنا جائز نہیں۔

انہوں نے مزید کہا امید ہے سپریم کورٹ کسی دباؤ میں نہیں آئے گی۔ پیپلز پارٹی کا پنجاب سے کیا تعلق رہ گیا، ان کی پنجاب اسمبلی میں 6 تو سیٹیں ہیں، بھانت بھانت کے لوگ پارٹی میں بھرے ہوئے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے بلاول بھٹو سے متعلق کہا وہ ذوالفقار بھٹو کے نواسے ہیں، بینظیر بھٹو ساری عمر شریف برادران کے عتاب کا نشانہ رہیں، بلاول بھٹو زرداری کو یاد دلانا پڑتا ہے (ن) لیگ نے آپ کی والدہ پر کیا ستم نہیں ڈھائے۔ آپ نے سندھ کو تباہ کر دیا، سندھ میں بارش سے پورا کراچی سوئمنگ پول بن جاتا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران شیریں مزاری نے کہا کہ مریم نواز بچوں کی طرح چیخ وپکار کر رہی ہیں، وہ عدلیہ پر حملے کررہی ہیں۔ یہ لوگ پاکستان کو ڈبو رہے ہیں ، تین ماہ میں پاکستان کا حشر نشر کیا گیا، ان کی بھارت کے ساتھ پرانی دوستیاں ہیں، وقت آگیا ہے پاکستان کے لیے سوچیں۔

https://twitter.com/x/status/1551505456933502976
فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا "بہت افسوس ہے کہ یہ مقدمہ لائیو کیوں نہی دکھانے کی اجازت اگر لائیو ہوتا تو ساری دنیا دیکھتی جج صاحبان نے انتہائ بدتمیزی اور بدتہزیبی کو برداشت کیا اور PDM کے وکیل کتنا کمزور دلائل کی وجہ دے بدتمیزی پر زور دیتے رہے ، یہ کیس انتہائ کمزور ہے صرف دباؤ ڈال کر فیصلہ لمبا کرنے کی کوشش ہے"
 
Last edited: