
اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ پرویز الہٰی نے تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سے استعفوں پر نظرثانی کا مشورہ دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پرویز الہیٰ نے شاہ محمود قریشی کو مشورہ دیا ہے کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی سے استعفوں پر نظرثانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایوان سے باہر آکر اپنے لیے زیادہ مشکلات پیدا کرے گی۔ پارلیمنٹ حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے کا جمہوری فورم ہے۔
اس مشورے پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بات سے کافی حد تک متفق ہوں۔ پی ٹی آئی میں استعفوں سے متعلق متضاد آرا موجود ہیں۔ پرویزالہٰی کے مشورے سے عمران خان کو آگاہ کروں گا۔
علاوہ ازیں پنجاب میں 20 حلقوں پر ضمنی انتخاب کیلئے پرویز الہٰی نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں واپسی کی تردید کردی۔
فواد چودھری نے قومی اسمبلی میں واپسی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی طرف سے اسمبلیوں میں واپسی کے فیصلے سے متعلق خبر حسب معمول خواہش پر مبنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیڈرشپ کا فیصلہ یہ ہے کہ نئے انتخابات ہونے چاہئیں اور لوگوں کو حق حاصل ہونا چاہئے کہ وہ اپنی حکومت منتخب کر سکیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4pervaieelahimaswrkhan.jpg