
احسن اقبال کی جانب سے ناشتے کی تصویر کو سوشل میڈیا پر شہیئر کرنے پر ہنگامہ۔
احسن اقبال جو ان دنوں لندن میں پارٹی قیادت کی ہدایت پر ملاقات کیلئے گئے ہیں انہوں نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا کہ ایک میزبان ہوٹل میں پراٹھا اور لسی کا ناشتہ لے آئے موج ہو گئی۔
https://twitter.com/x/status/1524665932605501441
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ٹوئٹ کیا تو سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے، تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ نہ جانے کیسے ہماری عدمِ اعتماد کامیاب ہو گئی موج ہوگئی یکا یک جعلی، دھاندلی زدہ، نقلی اسمبلیاں اصلی ہو گئیں موج ہوگئی، ہم پھر سےاقتدار میں آگئے موج ہوگئی، میں پھر سے وزیر بن گیا موج ہو گئی، شکر ہے نوازشریف صاحب لندن میں ہیں پاکستان میں ہوتے تو لندن میں یہ پراٹھا اور لسی نہ کھا پاتا موج ہو گئی۔
https://twitter.com/x/status/1524748139328151552
مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے کہا کہ یہ ہمارے وزیر منصوبہ بندی ہیں۔ پاکستانیوں فکر نہ کرو ان سے بہتر منصوبہ بندی کوئی نہیں کر سکتا۔
https://twitter.com/x/status/1525019768167727112
یاسر گیلانی نے کہا کہ بقول انہی کی لیڈر کے پاکستان وینٹی لیٹر پر ہے اور یہ بیرون ملک پراٹھوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ بےشرم
https://twitter.com/x/status/1524955739420246035
ڈاکٹر قیس نے کہا کہ خوش تو ایسے ہیں جیسے زندگی میں پہلی بار کھایا ہو۔
https://twitter.com/x/status/1524993727302967296
سارا تاثیر نے کہا کہ کیا یہ نہیں جانتے کہ ان حالات میں ان کا دورہ لندن پاکستانی عوام کو کتنا عجیب لگ رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1524984299937681409
ارسلان حیدر نے کہا کہ بھکاریوں، وہاں بھی مانگنے سے باز نہیں آتے۔ قوم کے پیسوں پے عیاشی کرنے والو۔
https://twitter.com/x/status/1524938529326899212
عثمان نامی صارف نے کہا کہ ویسے ڈالر 193 کا ہو گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1524997266477555712
مہوش احسن نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی سے بے شرمی کے ساتھ خاطر تواضع کرا رہے ہیں مگر ان کو ووٹ کا حق نہیں دینا چاہتے۔
https://twitter.com/x/status/1524876282500362240
عثمان محمود نے سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرائے مال مفت پر ہی تو آج تک آپ سب موجیں کر رہے ہو۔ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1524803179136880643
روبیا عمار نے کہا کہ اس نے جب بھی کھایا حرام ہی کھایا۔ کبھی تو اپنے پیسوں سے کھا لیا کرو۔
https://twitter.com/x/status/1524727923302875136