پرامن انتخابات کے ذریعے راستہ فراہم کیا جائے،عمران خان

8%DA%A9%DA%BE%D8%A7%D9%86%D9%BE%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%86%D8%A7%D8%A7%D8%A7%D8%AA%D8%A7%DA%A9%D8%A8%D8%A7.jpg

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فوری انتخابات پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ اس ملک کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے یہ گفتگو پنجاب کی صوبائی کابینہ سے ملاقات کے دوران کی، اجلاس میں پنجاب کی مجموعی سیاسی و انتظامی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اس موقع پر عمران خان نے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر کابینہ ارکان کو مبارکباد بھی پیش کی۔


عمران خان نے مزید کہا کہ صوبے میں ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی تحریک انصاف پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے، عوام ہمارے ساتھ ہے، انقلاب ہماری دہلیز پر دستک دے رہا ہے، ہمیں پرامن انتخابات کے ذریعے راستہ فراہم کیا جائے، فوری انتخابات اس ملک کی ضرورت ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ ایک عملی سیاستدان ہیں، ہم نے ان کا بھرپور ساتھ دینا ہے، عوام پنجاب میں تحریک انصاف کے ذریعے حقیقی آزادی کی توقع کررہے ہیں، پنجاب کابینہ اور پارلیمانی پارٹی حقیقی آزادی کے بیانیےپر عوام کے ساتھ کھڑی رہے۔
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
awam ke tax payers ke peso pe imported pm london mei absconder se milne gya ha.. SC is pe kyun chup ha..