
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے درجوں دہشت گردوں کا مار گرایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز کیے جن میں مجموعی طور پر 23 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے، ایک آپریشنز میں 5 بہادر سپاہی شہید ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایک آپریش صوبائی دارالحکومت پشاور میں کیا گیا جس میں 6 دہشت گرد مارے گئے، دوسراآپریشن ضلع ٹانک میں کیا گیا جس میں 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق تیسرا آپریشن ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کیا گیا جس میں 7دہشتگرد مارے گئے، اس آپریشن میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 5 سپاہی شہید بھی ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید جوانوں میں ضلع پونچ کے رہائشی 30 سالہ لانس نائیک سید دانش افکار، کہوٹہ کے رہائشی32 سالہ نائیک محمد اشفاق بٹ، لیہ کے 32 سالہ سپاہی تیمور ملک، خوشاب کے 23 سالہ محمد یاسین، ضلع پونچھ کے 22 سالہ سپاہی نادر صغیر شامل ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7paksiisooororokpksk.png