پاکستان ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج

er-pakistan-high-risk-cn.jpg


پاکستانی اشیا برآمد کرنے والے پاکستانی تاجروں کے لئے خوشخبری،
یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا، پاکستانیوں پر یورپ کے قانونی اور معاشی آپریٹر کی اضافی شرائط لاگو نہیں ہوں گی۔

بلند خدشات فہرست اینٹی منی لانڈرنگ کے خراب نظام کی نشاندہی کرتی ہے اور بلند خدشات فہرست دہشت گرد فنانسنگ روکنے کے خراب انتظام کی نشاندہی بھی کرتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1640771408132186112
وزیر تجارت نوید قمر کہتے ہیں ہمیں یہ کامیابی بلاول بھٹوکی انتھک کوششوں سے ملی، یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ کنٹریزکی فہرست سےنکال دیا، ان خامیوں کو دور کرلیا ہے جوعالمی مالیاتی نظام کے لئے خطرہ نہیں۔

نوید قمر نے مزید کہا یورپی یونین نے پاکستان کو 2018 سے ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا، اس پابندی نے ہماری معیشت پر غیر ضروری بوجھ ڈالا تھا۔

14نومبر کو برطانیہ نے بھی پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا تھا،فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلانز پر جلد عمل کے نتیجے میں برطانیہ نے یہ اقدام کیا،برطانوی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا تھا برطانیہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ روکنےکی پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
وزیر تجارت نوید قمر کہتے ہیں ہمیں یہ کامیابی بلاول بھٹوکی انتھک کوششوں سے ملی،

Lolzzz this happened due to the excellent work done on FATF conditions by Imran Khan Government which the corrupt PDM beggars including Bilawal had boycotted because they weren't getting NRO.
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
عمران خان کی کوششوں کا پھل بلاول چوس رہا ہے۔ یعنی کریڈٹ لے رہا ہے۔