
پاکستان میں ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی کو بریک لگ گئی ہے اور 12 ماہ برآمدات میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن(اپٹما ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال اکتوبر کے مہینے میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 12 مہینے بعد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
اپٹما کےمطابق اکتوبر کے مہینے میں ٹیکسٹائل میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اکتوبر کے مہینے میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 1 ارب43 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا ہے۔
اپٹما کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 1 ارب36 کروڑ ڈالرز تھے۔
رواں سال گزشتہ ماہ(ستمبر) میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 36 کروڑ ڈالر تھا، جنوری 2023 سے اکتوبر 2023 کے درمیان ٹیکسٹائل برآمدات میں 16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، اس عرصے میں برآمدات کا حجم13 ارب 34 کروڑ ڈالر ز ریکارڈ کی گئیں، گزشتہ سال جنوری تا اکتوبر کے عرصے میں برآمدات کا حجم 15 ارب 88 کروڑ ڈالر رہا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/azz111h2.jpg