پاکستان کی بات کرتا ہے؟غدارکہیں کا،نادیہ مرزا نے خان کاپرانا کلپ شیئرکردیا

4khannadiamirzakhanclpshare.jpg

معروف صحافی اور میزبان نادیہ مرزا نے عمران خان کی ایک پرانی ویڈیو کلپ شیئر کی جس میں عمران خان عالمی میڈیا کو انٹرویو میں دو ٹوک الفاظ میں کہہ رہے ہیں کہ وہ ہمیشہ سے فوجی حل کے خلاف ہیں، عراق جنگ کیخلاف تھے، افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی کے خلاف تھے۔

نادیہ مرزا نے عمران خان کے ویڈیو کلپ کو ٹوئٹر پر شیئر کیا اور لکھا کہ دہشتگردی کے خلاف بولتا ہے؟ دہشتگرد ہے، پاکستان کی بات کرتا ہے؟ غدار کہیں کا،سوال کرتا ہے؟
اٹھا لو

https://twitter.com/x/status/1566164196974379008
عمران خان عالمی میڈیا کو بار بار باورکراچکے ہیں کہ فوجی کارروائی کسی تنازع کا حل نہیں ہوسکتی، پرامن تصفیئے کیلئے مذاکرات کی میز پر آنا ضروری ہے، یہ احمقانہ خیال ہے کہ جنگ سے آپ کی مقبولیت میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ 20 سال میں ہزاروں لوگ افغانستان میں مارے گئے، افغانستان میں طاقت کا استعمال کر کے کیا حاصل کیا گیا؟ چاہتے ہیں کہ دنیا مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سرد جنگ کے دوران ایک بلاک کا حصہ بننے سے پاکستان کی معیشت کو نقصان ہوا تھا، بطور وزیراعظم انہوں نے کہا تھا کہ اب کسی گروپ کا حصہ نہیں بننا چاہتے بلکہ تمام ملکوں سے تجارتی تعلقات چاہتے ہیں۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
حق بات پر کوڑے اور زنداں
باطل کے شکنجے میں ہے یہ جاں

سچی بات ہے کہ جب عمران خان پاکستان اور پاکستانیوں کی بات کرتا ہے تو دل سے اس کے لئے دعا نکلتی ہے اور باقی سب چوروں کے لئے بد دعا
 

tashi_2233

Senator (1k+ posts)
یہ غلام چور ٹولہ حق کی آواز کو دبانا چاہتا ہے .خان ایک سچا محب وطن ہے