
پاکستان کو سی این این نے کرپشن اور موروثی سیاست سے اجاگر کیا،ارشد شریف برہم
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں اینکر بیکی اینڈرس نے پاکستان کا تعارف کروایا کرپشن زدہ اور موروثی سیاست میں گھرے ہوئے ملک سے، جس پر صحافی ارشد شریف نے کڑی تنقید کردی۔
https://twitter.com/x/status/1515007575158366222
ارشد شریف نے ٹویٹ کیا کہ میرے پیارے پاکستان کی شناخت سی این این پر دوبارہ کرپشن اور موروثی سیاست کے حوالے سے کروائی گئی اور نئی حکومت کو سیلیکٹرز کی سپر سیلکٹڈ حکومت کہا گیا،پاکستانی قوم غیرت مند ہے مگر شرم تم کو نہیں آتی۔
https://twitter.com/x/status/1515061508195057671
سی این این کی اینکر نے بلاول بھٹو کا انٹرویو شروع کرنے سے قبل پاکستان کی سیاست پر تبصرہ کیا، اور کہا کہ آج تک کسی وزیراعظم نے پاکستان میں آئینی مدت پوری نہیں کی، پھر سابق وزیراعظم نواز شریف کے حکومت سے جانے ان پر لگے کرپشن کے الزامات کا تذکرہ کیا۔
اینکر بیکی اینڈرس نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کا ذکر کیا تو موروثی سیاست پر شدید تنقید کی اور پھر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اس حوالے سے سوال بھی کیا، جس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکا چاہے کتنا ہی موروثی سیاست اور اقربا پروری پر تنقید کیوں نہ کرے، حقیقت یہ ہے کہ آخر میں اہمیت اسی بات کی ہے کہ پاکستانی عوام کسے منتخب کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1514331354548551680
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستانی عوام کے عمومی امریکا مخالف جذبات کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ملک کے 70 فیصد سیاسی نمائندوں کو غدار قرار دے کر خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ میں نے خود سیاسی زندگی کا انتخاب نہیں کیا، میرے نانا اور والدہ کے قتل کے بعد مجھے کم عمری میں سیاست میں آنا پڑا،پیپلز پارٹی حکومتی اتحاد کی دوسری بڑی جماعت ہیں، لیکن میرا وزیر خارجہ بننا میری پارٹی کے لیے ہضم کرنا مشکل ہوگا۔
Last edited by a moderator: