پاکستان واحد ملک ہے جہاں کوئی بھوک سے نہیں مرتا: راجہ پرویز اشرف

raja-pervaa.jpg

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو 'بھوک سے کوئی نہیں مرتا' کہنا مہنگا پڑگیا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے رہنما پیپلزپارٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر اور پیپلزپارٹی کےسینئر رہنما راجا پرویز اشرف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں کوئی بھی بھوک سے نہیں مرتا، ہمارے علاقے پوٹھوہار میں کوئی بھوک سے مرا ہو میں یہ مان ہی نہیں سکتا۔

راجا پرویز اشرف کو یہ بیان دینا اس وقت مہنگا پڑا جب ٹویٹر پر صارفین نے انہیں اس بیان پر آڑے ہاتھوں لینا شروع کیا، رہنما تحریک انصاف اور سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے بھی راجا پرویز اشرف کے اس بیان پرر دعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو اپنی ہی دنیا میں چل رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1641424347981029377
وسیم اعوان نامی ایک صارف نے کہا کہ ان لوگوں کی بے حسی کا اندازہ لگائیں ، یہاں اس ملک میں روز آٹے کی لائینوں میں لگ کر لوگ مررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1641424382483472390
شفیق خان نامی صارف نے کہا کہ پاکستان وہ واحد ملک بھی ہے جہاں چور حکمران اور ایماندار جیلوں میں ہے، یہ جوکر(راجا پرویز اشرف) بھی اس ملک کا وزیراعظم رہ چکا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1641424986433830913
عاصم عباس اعوان نے راجا پرویز اشرف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کوئی بھوک سے نہیں مرتا مگر لوگ اسی بھوک کے خوف سے آٹا لینے کی بھیڑ میں لگ کر مرجاتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1641425779434180609
ڈاکٹر زین نے کہا کہ اندازہ لگائیں یہ لوگ حقیقت سے کتنا دور ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1641425489356111872
قاری رزاق نے تمام حکمران جماعتوں کو ہی رگیدتے ہوئے کہا کہ کوئی بھوکا اس لیے نہیں مرتا کیونکہ رزق کی ذمہ داری اللہ نے لی ہوئی ہے، وگرنہ پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نےبہت زور لگایا ہے کہ کوئی زندہ نا رہے۔
https://twitter.com/x/status/1641423708479692802
 
Aristo

Minister (2k+ posts)

جتنا حرام کا مال تم نے اس ملک کی عوام کا لوٹ لیا ہے تمہاری آنے والی نسلوں میں سے بھی کوئی بھوکا نہیں مرتا سچ ہی کہہ رہے ہو حرام حور باقی رہی عام آدمی کی بات تو وہ کون سی پاکستانی ہیں وہ تو انسانوں میں بھی شمار نہیں ہوتے تم لوگوں کی نظر میں
 
Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
He is telling a blatant lie or he must be high on drugs.This idiot is not living in the real world.