پاکستان میں مہنگائی نے 47 سال پراناریکارڈ توڑدیا

shishsh.jpg

اگست 2022 سے قیمتوں میں زبردست اضافے کی شروعات کے پانچ ماہ بعد اب پاکستان میں سالانہ مہنگائی کی شرح ایک بار پھر 47 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ اب آپ اپنی تنخواہ میں کی جانے والی خریداری (قوت خرید) میں کمی دیکھیں گے، اور آپ کو شاپنگ کے تھیلے سے کچھ چیزیں واپس شیلف پر رکھنی پڑ سکتی ہیں۔

اگست میں سامنے آنے والے قیمتوں میں اضافے کی ہولناکیاں واپس آگئی ہیں۔ جنوری میں پاکستان کے کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) پر مبنی مہنگائی سالانہ بنیاد پر 27.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

سی پی آئی وہ بینچ مارک ہے جسے ہم ملک میں افراط زر کی پیمائش کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ عالمی وبا کووڈ کے دوران سی پی آئی تقریباً 9 فیصد پر تھا اور اگست 2018 میں یہ 6 فیصد پر منڈلا رہا تھا۔

لیکن مہنگائی نومبر 2021 میں بڑھنی شروع ہوئی۔ نومبر اور دسمبر 2022 میں سی پی آئی تقریباً 24 فیصد تھا۔ آخری بار اگست 2022 میں سی پی آئی 27.6 فیصد کی موجودہ سطح کے قریب تھا، جب افراط زر 27.3 تک پہنچ گیا تھا اور قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

اسماعیل اقبال سیکیورٹیز لمیٹڈ کے ریسرچ کے سربراہ فہد رؤف کے مطابق اس سے پہلے سی پی آئی کی یہ شرح 47 سال پہلے ریکارڈ کی گئی تھی، جب مئی 1975 میں سی پی آئی 27.8 فیصد تھا، جو ملکی تاریخ میں اب تک کی سب سے زیادہ شرح تھی۔

آسان الفاظ میں، پاکستان 47 سال کے عرصے میں ہونے والے بدترین مہنگائی کا سامنا کر رہا ہے۔ مہنگائی کے یہ اعداد و شمار پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس نے بدھ کو جاری کیے ہیں۔

بڑے پیمانے پر مہنگائی کے پیچھے کیا ہے؟ فہد رؤف کے مطابق، جنوری میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 47 فیصد اضافہ مجموعی طور پر مہنگائی میں اہم کردار ادا کرنے کی وجہ بنا ہے۔

لیکن اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ درآمدات پر سخت پابندیوں کی وجہ سے ہوا، جس کے نتیجے میں کنٹینرز بندرگاہوں پر پھنس گئے۔

درآمدی پابندیوں کے باعث ضروری اشیاء کی قلت نے کھانے پینے کی اشیاء یعنی چکن، گندم اور پیاز کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

روپے کی قدر میں حالیہ کمی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ ماہرین کو بھی اتنی زیادہ مہنگائی کی توقع نہیں تھی۔

ماہرین کا خیال تھا کہ مہنگائی تقریباً زیادہ سے زیادہ بھی 25.38 فیصد تک جائے گی۔
 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
۔2021 کی مردم شماری کے مطابق بھارت کی140 کروڑآبادی
،،خزانے میں پیسے 564ارب امریکی ڈالر
۔2021کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 23کروڑ
،،خزانے میں پیسے صرف "3" ارب امریکی ڈالر
دونوں ملکوں کی آبادی کا تناسب 6 گنا ۔ ۔ ۔ ۔
خزانے میں پڑے پیسوں کا فرق1
:188" ارب امریکی ڈالر

حاجی-حافظ کی ایسٹ انڈیا کمپنی مُردہ با ۔ ۔ ۔ ۔

 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
فقہ حرام لیگیہ کے لیئے یہ تصویر ہی کافی ہے۔

maxresdefault.jpg