
وزیرِاعظم شہباز شریف، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا۔ سیکریٹری جنرل یواین نے پاکستان میں سیلاب سے ہوئی تباہی کو "تصور سے باہر" قرار دیا۔
سیکرٹری جنرل نے بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں قائم عارضی اسکول اور امدادی کیمپ کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ چیف سیکریٹری نے بتایا کہ بلوچستان کے پانچ اضلاع میں اب بھی پانی ہے، متاثرین کی بحالی کے لیے مالی امداد کی ضرورت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1568483271201423361
قبل ازیں سکھر میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے متاثرہ علاقوں میں نقصانات اور امدادی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی، مراد علی شاہ نے وزیرِاعظم اور سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ کا استقبال بھی کیا۔
اس کے علاوہ انتونیو گوترس سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثر علاقوں کا دورہ کریں گے، متاثرین سے ملاقات اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے۔ سیکرٹری جنرل نے اعتراف کیا کہ روایتی ایندھن کے استعمال کرنے والے بڑے ملکوں کا کیا دھرا پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ملک بھگت رہے ہیں۔
یواین سیکرٹری جنرل نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاگل پن بند کیا جائے، توانائی کے متبادل ذرائع پر سرمایہ کاری کریں اور قدرت سے جنگ ختم کی جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4antoniguterssjnj.jpg