پاکستان معیشت کیلئے اچھی خبر، سعودی عرب نے3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کی مدت بڑھادی

9gooodnewsfromksaforpak.jpg

غیر مستحکم پاکستانی معیشت کیلئے تازہ ہوا کا ایک جھونکا آگیا، سعودی فنڈز فار ڈویلپمنٹ نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر کا حصہ 3ارب ڈالر سعودی ڈپازٹ کی مدت رواں برس 5 دسمبر کو پوری ہورہی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق تاہم سعودی فنڈزفار ڈویلپمنٹ نے اپنےڈپازٹ کی مدت ایک سال کیلئے بڑھاتے ہوئے 5 دسمبر 2023 کردی ہے، سعودی فنڈز فار ڈویلپمنٹ کا یہ اقدام پاک سعودیہ مضبوط خصوصی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ برس پاکستان تحریک انصاف کے دوران میں سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ اوراسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان ڈپازٹ معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت فنڈز فار ڈویلپمنٹ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ رکھوایا۔

https://twitter.com/x/status/1571482738695315458
اس معاہدے پر سعودی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان بن عبدالرحمٰن المرشد اور اس وقت کے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے تحت ڈپازٹ کی رقم اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ بن گئی تھی۔
 

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
اگلوں کو پتہ ہےکہ پھانکوں نے تین ارب دینا کہاں سے ہے، مدت ہی بڑھاتے رہو