
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے کہا ہے کہ پاکستان مردہ باد کہنےوالے افغانیوں کو پاکستان میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں افغان شہریوں کی پاکستان میں غیر قانونی موجودگی کا
معاملہ زیر بحث آیا ، اراکین نےاس معاملےپرشدید برہمی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ افغان شہریوں کو کراچی جیسے شہر میں کھلا چھوڑا ہوا ہے، بغیر دستاویزات کے افغانی ہمارے ملک میں گھوم رہے ہیں، ایران اور دیگر ممالک میں افغانیوں کیلئے ایک پورا نظام موجود ہے، یہ پاکستان میں رہتے ہوئے پاکستان کیلئے ہی مردہ باد کے نعرے لگارہے ہیں اور پاکستان کو گالیاں نکالی جارہی ہیں، پاکستان کو پہلے سے آبادی کا مسئلہ ہے اب تو انہوں نے یہاں بچے بھی پیدا کرلیے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1572545277063737347
انہوں نے مزید کہا کہ افغانیوں نے پاکستانیوں سے روزگار چھین لیے ہیں،جو دہشت گر د یہاں پکڑا جاتا ہے وہ افغانی ہوتا ہے، افغانی کراچی میں سب سے زیادہ ڈکیتیوں میں ملوث ہیں، اور یہ حالات صرف کراچی نہیں بلکہ تمام بڑے شہروں میں ہیں، یہ پاکستان میں مردہ باد کے نعرے لگاتے ہیں، کبھی امریکہ میں جاکر مردہ باد امریکہ کے نعرے لگاکر دکھائیں۔
نور عالم خان نے کہا کہ ہمیں یو این سے افغان شہریوں کو اپنے کیمپس میں رہنے کا مطالبہ کرنا چاہیے، یو این سے کہا جانا چاہیے کہ مردہ باد کے نعرے لگانے والوں کیلئے ہمارے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8nooralampacafghani.jpg