پاکستان فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے کے قریب،درجہ بندی اپ گریڈ

FATF-pakistan-update-gd.jpg


فیٹف کی گرے لسٹ کے معاملے پر پاکستان کی درجہ بندی میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،

فیٹف کے ذیلی ادارے ایشیا پیسیفک گروپ نے پاکستان کی درجہ بندی کو اپ گریڈ کردیا، جسے پاکستان کیلئے بڑی اہم پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔

اے پی جی نے پاکستان کی جانب سے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق چوتھی تکنیکی تعمیل کی رپورٹ جاری کردی، ایشیا پیسیفک گروپ نے جولائی 2022 کی رپورٹ میں پاکستان کی درجہ بندی کو اپ گریڈ کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر پاکستان کی اچھی پیش رفت سامنے آئی۔

انہوں نے کہا کہ اس اہم پیش رفت سے پاکستان پابندیوں کی گرے لسٹ سے نکلنے کے قریب پہنچ رہا ہے، تاہم پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا حتمی فیصلہ اکتوبر میں آن سائٹ وزٹ اور تصدیق کے بعد ہوگا۔

رواں سال جون میں فیٹف کے صدر ڈاکٹر ماکوس پلیئر نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان نے اصلاحات کو نافذ کیا ہے اور اگر پاکستان آن سائٹ وزٹ کا مرحلہ کامیابی سے عبور کر لیتا ہے تو اسے گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

ڈاکٹر مارکوس پلیئر کا کہنا تھا کہ فیٹف ٹیم کے دورے کے دوران پاکستان کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ وہ ثابت کرے کہ اس نے منی لانڈرنگ اور دہشت گرد گروپوں کی فنڈنگ سے موثر طریقے سے نمٹ لیا ہے۔

پاکستان ایف اے ٹی ایف کی 40 میں سے 38 شرائط پر عمل کرچکا ہے، جن میں 9 شرائط پر مکمل، 29 پر بڑے پیمانے پر اور دو شرائط پر جزوی طور پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
تم لوگ ساڑھے تین سال کیا جھگ مارتے رھے ہو ۔ ثابت تو عدالت میں کرنا ھے لیکن تم لوگ انٹر نیٹ پر ہی ھوائیاں چھوڑتے ہو ۔ پچھلے ساڑھے تین سال میں کتنا پیسہ واپس خزانے میں جمع کروایا ؟ بلکہ اکبر بابر تو ثبوت دے رھا ہے کہ عارف علوی سے لیکر تیلی پہلوان پرویز خٹک نے بیرون ملک سے آئے ہوئے پارٹی کے نام کے فنڈز کو اپنی ذاتی جائیداد خریدنے کے لیے استعمال کیا ۔
کہاں تیس سال اور کہاں تین سال جو ملک تیس سال تک مسلسل لوٹا جا چکا ہو اسکا حساب تین سال والے سے لے رہے ہو یہی تو کمال ہے کھوتا قیمہ نان کا دولے شاہی چوہے
????
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
کہاں تیس سال اور کہاں تین سال جو ملک تیس سال تک مسلسل لوٹا جا چکا ہو اسکا حساب تین سال والے سے لے رہے ہو یہی تو کمال ہے کھوتا قیمہ نان کا دولے شاہی چوہے
????


اگر سچ ھو تو وہ ایک دن ہی میں ثابت ہوجاتا ہے ۔ جھوٹ ثابت کرنے میں مدتیں لگتی ہیں ۔ بحرحال ، تمہارے مطابق کرپشن ثابت کرنے کے لیے تمہیں بھی 70 سال چاھیں ۔
 

Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
You need to chill out man . Not that SS is a foreign citizen and IK is the only Pakistani among more than 220 millions. . Instead of being Jealous, you should be happy that at least the country is out of the grip of FATF and we can move forward.


Buss itnee see baat agar Samhuj a jae inku
Pakistan say agay kuch nahen, no popular leader is above and no one is saint and mistake free
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
Buss itnee see baat agar Samhuj a jae inku
Pakistan say agay kuch nahen, no popular leader is above and no one is saint and mistake free


بسکہ دشوار ھے ، ھر کام کا آساں ہونا
آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا




بچا کر ذہن و دل نکلیں کِدھر سے
کہ ہیں ہر گام پر جاہل مقابل
 
Last edited: