
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اتنا سونا ہے کہ ہم اپنے قرض کا آدھا حصہ سونے سے چکاسکتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مزمل اسلم نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں بیرونی قرضوں سے نجات کیلئے طریقہ کار بیان کیا اور کہا کہ فرض کریں پاکستان کی ہر خاتون کے پاس10 گرام سونا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پاکستان کے پاس 1200 ٹن سونا ہے، اگر ہر عورت کے پاس5گرام سونا ہو تو مجموعی مقدار600 ٹن بنتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1577545219947495425
انہوں نےمزید کہا کہ 1 گرام کے حساب سے یہ مقدار120 ٹن بنتی ہے، 1 ٹن سونے کی قیمت58 ملین ڈالر بنتی ہے اور 100 ٹن سونے کی مالیت5اعشاریہ 8 بلین ڈالر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1577548419576496131
مزمل اسلم نے حساب و کتاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی ہمارے پاس 1200 ٹن سونا ہے تو مطلب ہماری عوام کے پاس69اعشاریہ6 بلین ڈالر مالیت کا سونا موجود ہے،سناروں کے پاس اس کے علاوہ40 ٹن کے قریب سونا ہوگا جس کی مالیت2اعشاریہ 32بلین ڈالر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1577548419576496131
سابق ترجمان وزارت خزانہ نے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کا حل پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہر عورت اور سنارکے پاس موجود سونے کو فروخت کردیا جائے تو پاکستان اپنے بیرونی قرضوں کا آدھا حصہ باآسانی چکا سکتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5pakistagolddebpayma.jpg
Last edited by a moderator: