پاکستان سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ سروس ڈاؤن ہو گئی

whats-app-down-pakistan-and-other.jpg


معروف سوشل کانٹیکٹ ایپ واٹس ایپ کی چند گھنٹوں سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں سروسز معطل ہو گئی ہیں۔ صارفین کو ایپ کے استعمال میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔

اس رکاوٹ کے سبب صارفین کو گروپس اور انفرادی چیٹس میں پیغامات بھیجنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے اس مسئلے کی نشاندہی کی گئی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جا رہے۔


علاوہ ازیں وہ صارفین جو واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کر رہے ہیں، انہیں فون سے ایپ کنیکٹ کرنے میں بھی مشکل ہو رہی ہے۔

اب واٹس ایپ بیٹا انفو نے اس معاملے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ صارفین کو واٹس ایپ میں مسائل کا سامنے ہے تاہم میٹا کے مطابق سروسز بحال کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ واٹس ایپ بند ہونے کے بعد لوگ جوق در جوق ٹویٹر پر آرہے ہیں تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ واٹس ایپ کو کیا ہوا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1584805076685959168
ایک صارف نے مارک زکربرگ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مارک زکر برگ اس وقت واٹس ایپ ٹھیک کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1584818007305748480
جیکسن نامی صارف نے کہا کہ جب واٹس ایپ بند ہو جائے تو لوگ پریشان ہوتے ہیں کہ اب ہم بات کس طرح کریں گے تو ایسے وقت میں لوگ ٹویٹر پر آتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1584812362145484803
ایک صارف نے اس چیز کی نشاندہی کی کہ لوگ اپنے فون اور انٹرنیٹ دیکھ رہے تھے کہ شاید ان میں مسئلہ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1584810246785990656
ساجد نے لکھا کا واٹس اپ بند ہے لیکن ٹوئٹر کو اس وقت بڑا مزہ آ رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1584815745413746688
مولاجٹ نامی صارف نے ایک تصویر کے ذریعے دکھایا کہ واٹس اپ کی بندش کے بعد کس طرح لوگ لائن لگا کر ٹوئیٹر پر پہنچ گئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1584818150868013056
لندنی شرمانا لکھا کا کہ وائبر لائن اور ٹیلی گرام نے واٹس اپ کو خراب کر دیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1584813225434304513
ایک صارف نے کہا کہ واٹس اپ بند ہوا تو یوں لگا کہ انسان پتھر کے زمانے میں پہنچ گیا۔

https://twitter.com/x/status/1584807899041525760
ایلون نے کہا کہ واٹس اپ کی بندش کے بعد ٹیلیگرام کے ہیڈ کوارٹر میں خوشیاں منائی جارہی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1584817222513754118
 
Last edited: