ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے شہریوں کے درمیان محبت کے پھول کھل گئے پانچ سال انتظار کرنے کے بعد بلآخر پاکستانی لڑکی نے سرحدیں کراس کرلیں اور واہگہ کے راستے بھارت پہنچ گئی جہاں جویریہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا ، کولکتہ کے سمیر خان سے 5سال قبل منگنی ہوئی، شادی کی تیاریاں شروع کردیں۔
ڈیرہ اسماعیل کی خوبرو جویریہ خانم کی 5 سال قبل سوشل میڈیا پر بھارتی شہر کولکتہ کے سمیر خان سے دوستی ہوئی جو رفتہ رفتہ محبت میں بدل گئی اور بات رشتہ داری میں تبدیل ہونے تک جا پہنچی۔ سمیر خان کے والدین نے جویریہ کے والدین کو شادی کا پیغام بھیجا جسے انہوں نے قبول کرلیا۔
دونوں کی پانچ سال قبل منگنی طے پا گئی اور شادی کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ لیکن کورونا کی پابندیوں شادی کی راہ میں رکاوٹ بن گئیں۔ بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے ویزہ دینے سے انکار کردیا۔
دوسال قبل جویریہ نے دوبارہ ویزہ کے لئے درخواست دی لیکن وہ بھی مسترد کردی گئی۔ لیکن نومبر میں بھارتی ہائی کمیشن کو رحم آگیا اور انہوں نے تیسری مرتبہ ملنے والی درخواست کو منظور کرتے ہوئے جویریہ کو بھارت کا 45 روز کا ویزہ جاری کردیا۔
جویریہ آج سہ پہر واہگہ بارڈر کے راستے بھارت پہنچ گئی جہاں اس کے ہونے والے سسر۔ اس کے منگیتر سمیر خان اور دیگر رشتہ داروں نے ڈھول کی تھاپ پر اس کا استقبال کیا۔
میڈیا سے گفتگو میں جویریہ خانم نے بتایا کہ کورونا وبا کے بعد بھی دو بار میرا ویزا مسترد کیا گیا اور اب بھی صرف 45 دن کا ویزا دیا گیا ہے۔ ہماری شادی جنوری کے پہلے ہفتے میں طے ہیں۔
بھارت پہنچنے پر جویریہ خانم کا کہنا تھا کہ ان کی خوشی ناقابل بیان ہے ، انہیں یہ سب ایک خواب جیسا لگ رہا ہے۔
جویریہ کے ہونے والے بھارتی شوہر سمیر کا کہنا تھا کہ وہ ویزہ ملنے پر بھارتی حکومت کے شکرگزار ہیں، چاہتے ہیں کہ دونوں حکومتیں شادی بیاہ کے معاملات میں خصوصی رعایت کا مظاہرہ کریں۔
سمیر خان نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے پہلی بار جویریہ کی تصویر اپنی والدہ کے فون پر دیکھی تھی اور والدہ اسی لڑکی سے شادی کرنے کا اظہار کیا تھا۔ یہ 2018 کی بات ہے جب میں جرمنی سے تعلیم مکمل کرکے گھر واپس آیا تھا,جویریہ اور سمیرکی شادی جنوری کے پہلے ہفتے میں کولکتہ میں ہوگی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jaweria-khan-india.jpg