پائلٹس استعفے دینے لگے،پی آئی اے پر ہوا بازوں کی کمی کا بحران منڈلانے لگا

PIA-pilot-sht.jpg


تنخواہوں میں 35فیصد کٹوتی پر پی آئی اے پائلٹس بھاگنے لگے, پالپا کے مطابق پی آئی اے کے 30پائلٹس استعفی دے چکے ہیں، مزید استعفیٰ دینے کو تیار ہیں۔

پائلٹس کی نمائندہ تنظیم پالپا کا موقف ہے کہ 7سال سے تنخواہ میں اضافہ نہیں ہوا۔ پی آئی اے کے کپتانوں کے جانے سے ائیرلائن بحران کا شکار ہوجائے گا۔

پائلٹوں کی تنظیم پالپا کے ذرائع کے مطابق پائلٹوں نے استعفیٰ کم تنخواہوں اور پی آئی اے انتظامیہ کے غیر پیشہ ورانہ رویوں کی بناء پر دیا ہے۔ پائلٹوں کے استعفے کی وجہ سے پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول متاثر ہونا شروع ہوگیا ہے۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق مستعفی ہونے کی درخواست دینے والے پائلٹوں میں بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے کے کیپٹن اور فرسٹ آفیسر شامل ہیں۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے بتایا پاکستان سمیت خطہ میں ایئربس 320 کے ہوا بازوں کی ڈیمانڈ میں بہت اضافہ ہوچکا ہے۔

پالپا کے جنرل سیکریٹری کیپٹن ناریجو نے کہا کہ پی آئی اے کے کپتانوں نے قومی ایئرلائن کو ہر ماہ لاکھوں روپے فیول کی بچت کرکے دی ہے لیکن اس کے باوجود انتظامیہ کا رویہ غیر مناسب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے سے مشکلات کا دوچار قومی ایئرلائن سے ہوا بازوں کے جانے سے مزید بحران ادارے کیلئے نئی مشکل کھڑی کردے گا۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
FFS why can't Pakistani media write proper headlines without adding filmi masala to everything, you are not writing a romance novel idiots. Hawai baazon ka bhoran mandlanay laga! Gimme a fekin' break!