
قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل نے لندن میں قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔ عمر اکمل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان سے ملاقات بہت اچھی رہی، نوازشریف سے ایک درخواست کی ہے جو امید ہے قبول کر لی جائے گی۔ پاکستان کیلئے کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، کرکٹ کے حالات بہت اچھے ہیں، میاں صاحب کے آنے پر اور اچھے ہو جائیں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے سوال پر کہا کہ مجھے موقع ملا تو ضرور کھیلوں گا اور کھیلنا بھی چاہتا ہوں۔
عمر اکمل کو پاکستان سپر لیگ کے دوران سپاٹ فکسنگ کی اطلاع نہ دینے پر معطل کر دیا گیا تھا جس پر انہوں نے معافی بھی مانگی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے قومی کھلاڑی کو 2020ء میں کرکٹ کی تمام سرگرمیوں سے روک دیا گیا تھابعدازاں 2021ء میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملی تھی۔ عمر اکمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صارفین مختلف قسم کے تبصرے کر رہے ہیں۔
سینئر صحافی وتجزیہ نگار احتشام الحق نے عمر اکمل کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ: وہاب ریاض کے بعد اگر عمر اکمل کو بھی پنجاب کے وزیر کھیل بنا دیا جائے تو مجھے حیرانی نہیں ہوگی!
https://twitter.com/x/status/1692545940752650672
ایک سوشل میڈیا صارف نے عمر اکمل کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: ٹِک ٹاکر عمر اکمل قومی ٹیم میں واپسی کے لیے نوازشریف کی منتیں کرنے لندن پہنچا ہوا ہے !
https://twitter.com/x/status/1692534640761024771
ایک صارف نے لکھا کہ: کرکٹر عمر اکمل کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات، چور ہمیشہ چوروں سے ہی ملتے ہیں! عمر اکمل نے نواز شریف کے پیروں میں گڑگڑا کر کہا کہ مجھے کرکٹ میں واپس لیا جائے!
https://twitter.com/x/status/1692530422058516548
سپورٹس جرنلسٹ قادر خواجہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: قومی کرکٹر عمر اکمل کی سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے لندن میں ملاقات ہوئی، عمر اکمل کہتے ہیں کرکٹ کے حوالے سے مزید بہتری تب آئے گی جب نوازشریف دوبارہ واپس آئیں گے جبکہ ان سے ایک درخواست کی ہے، امید ہے وہ جلد قبول ہوجائے گی!
https://twitter.com/x/status/1692530774585606150
ایک صارف نے لکھا کہ: نواز شریف کے ساتھ ملاقات کے بعد جس طرح بے کار کھلاڑی فہیم اشرف کی پاکستان ٹیم میں واپسی ہوئی تھی اسی طرح اب نواز شریف سے ملاقات کے بعد عمر اکمل کی بھی قومی ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1692522752518111535
ایک صارف نے لکھا کہ: کسی بھی پاکستانی کا کسی سیاسی جماعت کے لیڈر کو ملنا کوئی بری بات نہیں لیکن عمر اکمل نے میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد ایسا تاثر دیا جیسے وہ ان سے سلیکشن کی سفارش کیلئے درخواست کر کے آیا ہے! اگر عمر اکمل ٹیم میں سلیکٹ ہو گیا تو یہ چیز پاکستانی کرکٹ کو تباہ کر دے گی۔اللہ نہ کرے ایسا ہو!
https://twitter.com/x/status/1692540220422684846
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10umarkhmarnskjsksjsj.jpg