
سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال اور ٹک ٹاک پر ویڈیوز پر لائیکس لینے کے لیے نوجوان عجیب وغریب حرکات کرنے لگے۔
ذرائع کے مطابق عیسیٰ خیل کے نواحی علاقے کمرمشانی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خاطر دو نوجوانوں نے خواتین کے روایتی شٹل کاک برقعے پہن لیے اور موٹرسائیکل پر سوار گھومتے رہے اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لینے کے بعد دونوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مطیع اللہ خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد واقعے کا نوٹس لیا تھا اور دونوں نوجوانوں کو گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ پولیس نے اشرف اور عزیز اللہ نامی دونوں نوجوانواں کو حراست میں لینے کے بعد پابند سلاسل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد شہریوں کی طرف سے شدید ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مطیع اللہ کا کہنا تھا کہ معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والے ایسے کسی بھی فعل کو برداشت نہیں کریں گے، ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، گرفتار ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11buraqqtiaisiisarrest.png