
شہری سے جھگڑا کرنے والے سب انسپکٹر محمد ارشد کو معگل کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا: ذرائع
دنیا بھر میں اپنے شہریوں کو سہولتیں دینے کے لیے ادارے قائم کیے جاتے ہیں مگر پاکستان میں الگ ہی نظام چل رہا ہے جہاں مختلف اداروں کے لوگ اپنے ہی شہریوں کے لیے تکالیف کا باعث بنے ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت کراچی میں واقع ایک پاسپورٹ آفس کے قریب ٹریفک پولیس ولفٹنگ کے عملے کی طرف سے ایک شہری کے ساتھ بدمعاشی کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں وہ شہری کو موٹرسائیکل سمیت لفٹر گاڑی میں ڈال کر تھانے لے گئے۔
ذرائع نے کراچی میں قائم ایک پاسپورٹ آفس کے قریب سے ٹریفک پولیس کے عملہ نے ایک شہری کا موٹرسائیکل لفٹر کے ذریعے اٹھانے کی کوشش کی تو شہری پہلے لفٹر کے سامنے لیٹ گیا اور اس کے بعد موٹرسائیکل کے اوپر ہی بیٹھ گیا۔ ٹریفک پولیس کے عملے نے موٹرسائیکل کو شہری سمیت اٹھا لیا اور گاڑی میں ڈال کر لے گئے جس کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری ٹریفک پولیس کے عملے کو موٹرسائیکل اٹھانے سے منع کر رہا تھا، واقعہ سوموار کے دن دوپہر کے وقت پیش آیا، شہری نے بعددازاں معافی نامہ جمع کروایا جس کے بعد اسے موٹرسائیکل لوٹا دی گئی۔ ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا اور شہری سے جھگڑا کرنے والے سب انسپکٹر محمد ارشد کو معگل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک کی طرف سے سیکشن آفیسر کو شوکاز نوٹس بھی جاری کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی میں ایسے واقعات آئے روز پیش آتے رہتے ہیں جن میں خاص طور پر صدر موبائل مارکیٹ، زینب مارکیٹ میں موٹرسائیکل لفٹنگ کی جاتی ہے اور 300 روپے لے کر چھوڑ دیا جاتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6liftergarhkkhn.png