Raaz
(50k+ posts) بابائے فورم
راز جی ابھی ایک کیس سب کو یاد دلایا ہے کے ہر چینل پر خبر تھی کے بیٹی نے مرضی کی شادی کرنے پر راضی نہ ہونے پر باپ کو زندہ جلا دیا ، پھر آپ کہتے ہیں میں ایکسٹریم کیس لکھا ہے .. بے حسی بہت ہے ..
جبکے والدین سے محبت کرنے والے اور انکا خیال رکھنے والے بھی بہت ہیں
ہمارے ایک جاننے والے ہیں کافی عمر کےہیں انکے بوڑھے والدین جب بھی امریکہ فون کریں تو خوب جھاڑ پلائیں تم نے ہمیں اتنے دنوں سے فوں نہیں کیا وہ سمجھاتے رہ جاتے کے آپ سے کل بات ہوئی تھی لیکن بوڑھے والدین کو یاد نہیں رہتا تھا
رات کے دو تین بجے فون کر کے انکو جگا کر کہتے یار اتنے دنوں سے تمہاری آواز نہیں سنی وہ کہتے ابا جی کل ہی بات ہوئی تھی .. پھر کہتے اچھا ابھی فون واپس کرو .. وہ کہتے ابا جی ابھی رات کے تین بجے ہیں یہاں لیکن بزرگ والدین کو ٹائم کا فرق پتا نہ تھا .وہ اصرار ہی کرتے ..
چند سال ہوۓ انکے دونوں والدین انتقال کر چکے ہیں ..اب کوئی رات کو فون کر کے نہیں جگاتا یار اتنے دنوں سے تمہاری آواز نہیں سنی ..
وہ تڑپ وہ بے چینی صرف والدین میں ہی تھی .. جو کسی اور رشتے میں نہیں ہوتی
اسی لئے تو وہ حدیث ہے کہ جس نے ماں باپ کو پایا اور جنت حاصل نہ کی اس سے بڑا احمق کوئی نہی
کیوں کہ ماں باپ ایسی مخلوق ہے جو کم سے کم پر بھی راضی ہو جاتے ہیں
اور یہ سدا نہی رہتے ، بس تھوڑی دیر ہوتے ہیں
آج میری امی نہی ہیں میں اب کسی کو پیسے نہی بھیج سکتا
آپ کو کسی وقت اپنی کہانی سناؤں گا ، شاید پی ایم کر دوں گا ، کہ ماں باپ کی خدمت کا سوچوتو اللہ کیسے پھل دیتا ہے ....صرف سوچنے سے ہی