
نواز شریف کی واپسی کیلئے زیرو رسک ہوچکا ہے، نواز شریف کی عدالتوں سے بریت طے ہے، ہمیں ن گارنٹی مل چکی ہے۔
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نوازشریف کی عدالتوں سے بریت طے ہے اور اُن کے لیے زیرو رسک ہوچکا ہے جبکہ اس معاملے پر ہمیں گارنٹی بھی مل چکی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت سے ریلیف ملنا مشکل ہے جبکہ الیکشن کی تاریخ آگے جانے پر اسٹیبلشمنٹ آن بورڈ ہے۔
راناثناء اللہ کے اس دعوے پر سوشل میڈیا صارفین نے سوال کئے کہ آخر گارنٹی دینے والاکون ہے؟ کس نے نوازشریف کو گارنٹی دی ہے کہ آپ کی عدالتوں سے بریت ہوجائے گی؟نوازشریف کا کیس تو چیف جسٹس عامر فاروق کے پاس ہے جنہوں نے مریم نواز کو بھی باعزت بری کیا تھا،کیا چیف جسٹس عامرفاروق نے گارنٹی دی ہے؟
بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی بریت اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتی۔جس طرح اسٹیبلشمنٹ نے مریم نواز،شہبازشریف، حمزہ ، سلمان، اسحاق ڈار پر کیسز ختم کرائے ویسے ہی کیسز نوازشریف پر ختم ہوجائیں گے۔
ارشاد بھٹی نے تبصرہ کرتے ہونوازشریف کی واپسی کیلئے رسک زیرو ہوچکا “اُدھر”سےبھی گارنٹی مل چکی۔۔راناثناءاللہمبارکاں جی مبارکاں۔۔کل خواجہ آصف بتارہےتھےکہ نوازشریف اسٹبلشمنٹ کی مددسےلندن گئےآج رانا صاحب بتا رہےنوازشریف کو واپسی کی گارنٹی مل چکی،رسک زیرو ہوچکا۔واہ رےرسک فری ڈیلیں کرنےوالے نوازشریف تیرےنصیب۔۔
https://twitter.com/x/status/1692183106281779668
ملیحہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو گارنٹی مل گئی۔ رانا ثناءاللّه نے یہ اعتراف کر کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق پر بہت بڑا سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ کیونکہ اسٹیبلشمنٹ نے تو بتا دیا تھا کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تو پھر یقیناً رانا صاحب انہی جج صاحب کی بات کر رہے ہیں جن کے پاس میاں صاحب کا کیس لگا ہوا ہے
https://twitter.com/x/status/1691940537509535765
صدیق جاننے سوال کیا کہ نواز شریف کا کیس چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق صاحب کے پاس ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے بارے میں رانا ثناء اللہ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے شریف خاندان کو گارنٹی دے دی ہے؟؟
https://twitter.com/x/status/1691920203171676564
انورلودھی نے تبصرہ کیا کہ اگر گارنٹی مل چکی ہے تو پھر کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ نواز شریف کے مقدمات بغیر میرٹ کے ختم کر کے انہیں نااہل سے اہل کروایا جائے گا؟
https://twitter.com/x/status/1691932361661841660
عدنان عادل نے لکھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اصل آئین و قانون یہ ہے:نواز شریف کی اپیلیں پینڈنگ ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں وہاں سے بریت کی گارنٹی ہے ، اور جس طرف آپ اشارہ کر رہی ہیں ( اسٹیبلشمنٹ ) وہاں سے بھی گارنٹی ہے ! رانا ثناءاللہ کا اعتراف
https://twitter.com/x/status/1692077930149720461
نواز شریف کا کیس جسٹس عامر فاروق کے پاس ہے.ان کے بارے میں رانا ثنا ءاللہ کہ رہے ہیں کہ ان کی طرف سے نواز شریف کو وطن واپس آنے کی گارنٹی دی گئ ہے...یعنی کہ ابھی سے ان کی ججز کے ساتھ ڈیل ہو چکی
https://twitter.com/x/status/1692072424353767777
وقاص مغل کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے لیے اکھاڑا پہلے بھی تیار کیا گیا اور زمین بھی نرم کی گئی پر موصوف نہیں آئے یہ کیسی گارنٹی ہے جو یہ دے رہے رانا ثناء نے میڈیا پر اُنھیں کو ذلیل کروا دیا جبکہ معافی کا اختیار تو صدر پاس ہوتا آخر گارنٹی دینے والا "وہ کون ہے"
https://twitter.com/x/status/1692176320829210659
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nawaz-guranqh1h11.jpg