Dr Adam
President (40k+ posts)
:(دل کرچی کرچی ہو کر ہی مظبوط ہوا کرتا ہے ، جو ٹوٹا نہیں وہ دل ہی کیا ہوا
:)کمبخت عشق ہوا کرتا تھا ، دل تو کبھی کم بخت نا ہوا ، دل ، بس دل ، اچھا ہو یا برا دھڑکتا ہے ، تڑپتا ہے ، دھک دھک ورد پڑھتا ہے
الزام کا کیا لگتا ہے ، چبھتا ہے ، کبھی زخمی کبھی اداس کرتا ہے ، لیکن الزام تو الزام ، کسی نے کہا برا ، بہت برا ، جلدی سے شیشہ دیکھ لیا ، برا نا لگا ، مطمئن ہوا ، الزام خود ہی ہوا ہوا ، الزام کا کیا الزام لگتا ہے ، میاں صاحب پر اتنے الزام لگتے ہیں ، لیکن صحت روز بروز اچھی ہوتی جاتی ہے ،
...
اچھا جی نہیں نقل اتارتی ، بس تھوڑی ٹور بنا رہی تھی
جی منصف ناانصافی کرنا پسند نہیں کرتا ، بات ناانصافی کی نہیں بار بار دل کے کرچی ہونے کی ہے اور دل ٹھہرا کمبخت
بد گمانی بری بات بہت بری بات فائدہ کم نقصان زیادہ
یہ تو آپکا خالص سیاسی بیان ہے ، نواز شریف بھی کہتا تھا ہم نے ملک کی خاطر جلاوطنی کاٹی وہ بھی محلوں میں ...
:biggthumpup:
طاری جی! یہ حضرت دل رحمت اللہ علیه کو کچھ زیادہ ھی بڑھاوا دے گۓ آپ! میں تو پچھلی کئی دھائیوں سے ہفتے بھر میں انگنت کالے سفید نیلے پیلے ہر نسل کے دل مرمّت کرتا ہوں لیکن مجھے تو سواے پٹھوں اور چند خانوں اور چار پانچ نالیوں کے کبھی کچھ دکھائی نہیں دیا، اچّھا کل ایک تگڑے حبشی کے دل کی مرمّت کر کے نئی نالیاں لگانی ہیں. لیکن چاک سینہ کے بعد سب سے پہلے یہ ٹوٹی ہوئی کرچیاں تلاش کرنے کی کوشش کروں گا. نظر آنے کی صورت میں تصاویر اسی فورم پر پوسٹ کر دوں گا
Anyway, long time no see? Hope all is well.
You and Haris stay blessed. Tell him its not the end of the world.