
پی ڈی ایم حکومت کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے گالف کورس کلب کی مد میں ہونے والے حکومتی نقصان پر ایک ٹوئٹ کیا تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں یاد دلایا کہ وہ خود حکومت میں ہیں ایسی بھی کیا بے بسی ہے، جو لوگ گالف کلبز پر قابض اور ان کے بینیفشری ہیں وہ انہی کی وزارت کے نیچے ہیں۔
اسلام آباد اپڈیٹس نامی پلیٹ فارم سے ٹوئٹ کیا گیا کہ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ پاکستان میں 200گالف کلب سرکاری خرچے پر چل رہے ہیں، جس کے جواب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یہ گالف کلب اربوں ڈالر کی سرکاری اراضی پر بنے ہیں، ایک ایک کلب کھربوں روپے کی زمین پر واقع ہے۔
خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ ایک گالف کلب حکومت کو صرف 5 ہزار روپے کرایہ دیتا ہے۔ جبکہ قبضہ چھڑانے کی باری آئے تو حکومت غریب کے گھر پر بلڈوزر چلا دیتی ہے۔ ایسے معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1624530362633273344
خواجہ آصف کے اس ٹوئٹ پر ایک صارف نے کہا کہ تو حکومت نیلام کر کے پیسہ خزانے میں ڈالے آپ کس لٸے آٸے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1624609830244589569
قدیر جنجوعہ نے طنزیہ کہا کیا ہی اچھا ہو کہ اسکو ٹھیک کرنے کیلئے خواجہ صاحب کو وفاقی وزیر بنایا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1624625625448304641
ایک اور صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا بس کاش آپ حکومت میں آ جائیں اور وزیر بن جائیں تو یہ کام ٹھیک ہو جائے۔
https://twitter.com/x/status/1624628952362020865
رضوان نے کہا خواجہ صاحب ہوش کرو آپ کافی عرصہ وزیر دفاع رہے چکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1624623582071357440
کلیم اعوان نے کہا آپ سے جب کام نہیں ہو رہا تو چھوڑ کیوں نہیں دیتے۔
https://twitter.com/x/status/1624629999067176961
رحیم نامی صارف نے کہا بے اختیاری اور کیا ہوتی ہےسر کرسی کیوں نہیں چھوڑ دیتے۔
https://twitter.com/x/status/1624626431488581632
منیب نے شاعرانہ انداز میں کہا
کرسی ہے یہ تمہارا جنازہ تو نہیں ہے
کچھ کر نہیں سکتے تو اتر کیوں نہیں جاتے
https://twitter.com/x/status/1624625435945345024
نوید وٹو نے کہا اس جرم میں خواجہ صاحب آپ بھی شریک ہیں خاموش رہ کر، صرف ٹوئٹ کر کے آپ بری الذمہ نہیں ہو سکتے۔
https://twitter.com/x/status/1624624338153402368
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khawjaashsf.jpg