
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نئی پارٹی تنظیم کا اعلان کردیا،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بتایا کہ پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا ہے۔
اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے،پرویز خٹک خیبر پختونخواہ، علی زیدی سندھ، قاسم سوری بلوچستان، شفقت محمود پنجاب اور خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدور ہوں گے۔
https://twitter.com/x/status/1474654272638046208
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف جناب عمران خان نے عامر محمود کیانی کو پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1474656752050130946
گزشتہ روز فوادچوہدری نے پارٹی تنظیم تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا،فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی تمام تنظیموں کو تحلیل کر دیا،پی ٹی آئی کی قومی قیادت پر مشتمل 21 رکنی آئینی کمیٹی پارٹی کی نئی تنظیموں کے بارے میں بنیادی ڈھانچہ دوبارہ پیش کرے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-kahn-ptii.jpg