
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا پرلوگوں کی عزتوں سے کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ پیکا قانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کوبہترکرلیں لیکن یہ کہنا کہ کوئی قانون نہ ہو یا ایسا قانون ہو جو نافذ نہ ہوسکے بے تکی بات ہے۔
وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ یہ سیاسی نہیں سماجی معاملہ ہے۔ سیاسی جماعتوں کومیڈیا اصلاحات کے لئے اکٹھا ہونا چاہئیے۔
https://twitter.com/x/status/1497110345390997525
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ میں ترمیم کا صدارتی آرڈیننس لایا گیا ہے جس پر اپوزیشن جماعتوں نے ردعمل دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ اس قانون کے تحت جھوٹی یا جعلی خبر پر5 سال تک کی قید کی سزا ہو گی۔
اپوزیشن کا مؤقف ہے کہ آرڈیننس کے اجرا کا مقصد عمران خان کا اپنی حکومت کی نااہلی اور جرائم کو چھپانا ہے، شہریوں کو حکومت کی کارکردگی پر اپنی رائے دینے کا حق ہے، یہ آرڈیننس شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2fawadpecahimayat.jpg