
معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری جواب مانگ لیا۔
https://twitter.com/x/status/1567824943924002819
گلوکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں سیلاب متاثرین تک امدادی رضا کار اور امداد نہ پہنچنے کے معاملے پر سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ بلاول بھٹو نے ایک کھرب 30 ارب روپے کی جو امداد جمع کی تھی وہ کہاں ہے؟ امدادی رضاکار کہاں ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1567882683199492098
دوسری جانب برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے بھی سیلاب متاثرین کی ابتر حالت پر حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ارمینا رانا خان نے ٹوئٹر پر سیلاب سے متاثرہ بچی کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام بھی لکھا۔
خبر کے مطابق ایک خاندان کی ننھی بچی جو کہ صرف ایک برس کی تھی پوری رات بھوک سے بلک بلک کر روتی رہی اور جب بھوک کی شدت برداشت نہ کرسکی تو جان گنوا بیٹھی، ارمینا نے اس خبر پر انتہائی افسوس کا اظہار بھی کیا۔
https://twitter.com/x/status/1567822657294372865
اداکارہ نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں سیلاب زدگان کو عطیہ کی گئی امداد سے متعلق اہم سوال اُٹھاتے ہوئے حکمرانوں سے پوچھا کیا کہ ’امدادی رقم کہاں گئی؟ متاثرین اب تک کیوں مر رہے ہیں؟‘
https://twitter.com/x/status/1567919142413418504
ارمینا کے اس سوال پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے بھی آواز اٹھائی اور حکومت کی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں پر تنقید کی۔