
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی راولپنڈی میں ایک تقریب کے دوران اہم شخصیت سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کاحال احوال دریافت کیا اور اہم معاملات پر گفتگو کی۔
نجی چینل اے آر وائی کا دعویٰ ہے کہ یہ ملاقات گزشتہ شب ایک تقریب کے دوران ہوئی جس میں وزیراعلیٰ نے ملاقات کے دوران اس اہم شخصیت سے کئی اہم معاملات پر بات چیت کی اور اس شخصیت سے طبیعت اور دیگر معاملات پر دریافت کیا۔ اس دوران عمران خان کی جانب سے کی جانے والی تقاریر بھی زیر بحث آئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ کی یہ اہم ملاقات بیدیاں روڈ پر ہونے والی ایک نجی تقریب میں ہوئی، تقریب کے دوران چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ لانگ مارچ اور سیاسی صورتحال پر مذاکرات عمران خان کی مشاورت سے ہوں گے۔
ادھر لاہور میں ہونے والی ایک اور تقریب کے دوران پرویز الہیٰ نے بیک ڈور رابطوں پر بھی بات کی اور کہا کہ کوئی بھی لانگ مارچ کرے بیک ڈور رابطے تو ہوتے ہی ہیں اور مذاکرات ہوتے ہی بیک ڈور ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اونج لائن کو ختم کر کے بلیولائن چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نہ صرف یہ بلکہ حکومت نے نوکریوں پر عائد پابندی بھی ہٹا لی ہے اور ضرورت کے مطابق بھرتیوں کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔