
بڑھتی مہنگائی میں عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت میں چار روپےکی کمی کر کے نئی قیمت 16 روپے مقرر کر دی۔
ڈپٹی کمشنررافعہ حیدر نے کہا ہےکہ لاہور میں روٹی اور نان کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ترجمان ڈی سی لاہور کے مطابق روٹی کی قیمت 16 روپے اور نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے، صوبائی دارالحکومت میں روٹی نان کی قیمت کا اطلاق فی الفور ہو گا۔
متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت کا نوٹیفکیشن مسترد کردیا۔۔
نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل نے کہا کہ نان اور روٹی کا یکطرفہ نوٹیفکیشن مسترد کرتے ہیں کیونکہ جب روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی تب آٹے کا 20 کلو کا بیگ 2100 روپے کا تھا
نان بائی ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ جب نان کی قیمت 25 روپے مقرر کی گئی تب 80 کلو فائن آٹے کا ٹھیلا 8000 روپے کا تھا اور اب 10500 روپے کا ہے
https://twitter.com/x/status/1779736541671063762
اب تو گیس کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہے اور لیبر کی دیہاڑی بھی زیادہ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے 16 وپے کی روٹی کی قیمت ہم نہیں کرسکتے۔
https://twitter.com/x/status/1779786449946137035
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/roth1i1h1.jpg
Last edited by a moderator: