
وزیراعظم شہباز شریف 27 اپریل کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور نائب صدر ن لیگ مریم نواز سمیت بڑا وفد بھی ہمراہ ہو گا، اس میں کون کون شامل ہے، تفصیلات سامنے آگئیں۔
فواد چودھری نے مریم اورنگزیب کی جانب سے زاتی خرچ پر دورہ کرنے کے دعویٰ پر ردعمل میں کہا کہ کچھ دیر پہلے ترجمان صاحبہ فرما رہیں تھیں کرائم منسٹر تو اکیلے کمرشل جہاز پر جا رہے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت کی پیدائش ہی ایک جھوٹ پر مبنی ہے لہذاٰ جھوٹ بولنا کوئی مسئلہ ہی نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1518640701768093696
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب پر ان کے ہمراہ وفد کی فہرست سامنے آگئی۔
سلیم صافی نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں فہرست شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں ان کے ساتھ عمرے کے لئے جانے والے افراد کی لسٹ،بلاول بھٹو کا نام شامل لیکن وزیرخارجہ برائے مملکت حنا ربانی کھر کا نام نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1518622173937688582
دوسری جانب سینئر صحافی اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوجی عمرہ فہرست آ گئی،سوا سو کےقریب شرفاء وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ عمرہ کریں گے،شہبازشریف،حمزہ شہباز،سلمان شہباز،حسین نواز خاندانوں سمیت،مولاناصاحب،بلاول بھٹو،16 وفاقی وزاراء اورنجانےکون کون۔۔سرکاری وفد،مفت کےپروٹوکول اور بھانت بھانت کی مفت سہولتیں۔ اللہ پاکستان پر رحم کرے۔۔
https://twitter.com/x/status/1518621771125067782
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11pmsaudlaskrar.jpg