
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ عالمی میڈیا کو انٹرویو کے دوران وزیراعظم کی باتیں ریاست کیلئے رسوائی کا باعث بن رہی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے پروگرام"سوال" میں میزبان نے وزیراعظم عمران خان کے ایک بین الاقوامی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو کا کلپ چلایا گیا جس میں وزیراعظم عمران خان ملک میں قانون کی بالادستی اور اشرافیہ سے متعلق گفتگو کررہے تھے۔
پروگرام کے میزبان نے لطیف کھوسہ سے سوال کیا کہ کیوں ملک میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اتنے لمبے عرصے اقتدار پر رہنے کے بعد بھی قانون کی بالادستی قائم نہیں ہونے دی۔
لطیف کھوسہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے شرم آتی ہے کہ میرا وزیراعظم بین الاقوامی میڈیا کے سامنے پاکستان کے گند کے بارے میں بتارہا ہے، کیا وزیراعظم کی یہ گفتگو ریاست کی تذلیل و رسوائی کا سبب نہیں بن رہی۔
https://twitter.com/x/status/1464998110774677505
انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہیں ملک کی اصلاح مقصود تھی تو کاش وہ یہ تقریر ایک بین الاقوامی میڈیا کے سامنے کرنے کے بجائے پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر کرتے، خود کو پارسا ثابت کرکے ملک کی تذلیل کرنا میرے لیےشرم کی بات ہے۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کو تین سال ہوچکے ہیں جتنی قانون کی بالادستی کی نفی اور آئین کی تضحیک تحریک انصاف کی حکومت کے تین سالوں میں ہوئی ہے پہلے کبھی نہیں ہوئی، اس حکومت نے ریاست کو منہدم ہی نہیں کیا بلکہ اسے حکومت کے تابع کردیا ہے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15latf.jpg