
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہے پنجاب کے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی بن جائیں پاکستان مسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ جلد ازجلد مداخلت سے پاک شفاف انتخابات ہوں۔
میزبان نے سوال کیا کہ کب تک عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے جا رہی ہے کیونکہ اپوزیشن رہنما خود آئندہ ہفتے کے شروع پر تحریک سے متعلق دعوے کر رہے ہیں۔ جواب میں انجنیئر خرم دستگیر نے کہا کہ اس فاشسٹ حکومت کے4 پیادے روزانہ کی بنیاد پر عوام کا معاشی قتل کر رہے ہیں نمبر ایک مہنگائی، دہشت گردی، معاشی غلامی اور فاشزم ہے۔
https://twitter.com/x/status/1493988879745048580
لیگی رہنما نے کہا کہ اس طرح کی تحریکوں کو کامیاب بنانے کیلئے طاقت کے اشتراک سے آگے بڑھاجاتا ہے مگر ہمارا مقصد اپنے ہدف تک پہنچنا ہے تا کہ شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بن سکے اس کے بعد نتیجہ چاہے جو بھی ہو مگر شفاف انتخابات ہوں جن میں اداروں کی مداخلت نہ ہو۔