
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے کیے جانے والے اپنے خطاب میں جو خوشخبریاں سنائی ہیں ان کو وزیراعظم سے پہلے وزیر دفاع نے میڈیا کو بتا دیا تھا جس پر عمران خان نے پرویز خٹک سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "میرے خطاب سے پہلے عوام کو خوش خبری کیوں سنائی؟"
روزنامہ جنگ کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم نے مزید کہا کہ جب سب کو منع کیا تھا تو پھر آپ کو یہ بیان دینے کی کیا ضرورت تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے پرویز خٹک کو اس حوالے سے اپنا پیغام بھجوا دیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی اور دیگر شعبوں میں ٹیکس چھوٹ طلبا کیلئے اسکالر شپ اور بیروزگار پڑھے لکھے افراد کیلئے وظیفے سے متعلق اپنے خطاب میں اعلان کرنا تھا تاہم پرویز خٹک نے وزیراعظم کے خطاب سے پہلے ہی تقریر میں سب بتا دیا تھا کہ وزیراعظم پیٹرول کی قیمت 10 روپے کم کرنے والے ہیں۔
پرویزخٹک نے کہا تھا کہ وزیراعظم بڑے اعلان کرنے والے ہیں جب کہ شاہ محمود قریشی نے بھی کہا تھا کہ آج ایسے اعلانات ہونے والے ہیں کہ عوام خوش ہو جائیں گے قوم تیار رہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khan-on-khatak-ailan.jpg
Last edited: