
خلیجی میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کھیلوں کے لیے شاندار خدمات کے اعتراف میں ان کے لیے انٹرنیشنل اسپورٹس پرسنیلٹی ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ایوارڈ کا نام محمد بن راشد المکتوم ہے جو کہ عمران خان کو 1992کا ورلڈ کپ جیتنے کے اعزاز میں دیا جا رہا ہے۔
اس ایوارڈ کا اعلان گزشتہ روز ڈیپیسٹ ڈائیونگ پول "ڈیپ ڈائیو دبئی" میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔ عمران خان کو یہ ایوارڈ آئندہ سال دبئی میں ہونے والے "دبئی ایکسپو" کے دوران دیا جائے گا۔
جس تقریب میں ایوارڈ کا اعلان کیا گیا اس میں چیئرمین دبئی سپورٹس کونسل شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔یاد رہے کہ عمران خان نے 21 سال کے شاندار کرکٹ کیریئر میں پاکستان کے لیے 88 ٹیسٹ اور 175 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے۔
انہوں نے 362 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیسٹ میں 3ہزار 807 رنز بنائے اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 3ہزار 709 رنز بنائے۔