وزیراعظم شہبازشریف کی ٹیکس چوروں کےخلاف ہنگامی بنیادوں پرکارروائی کی ہد ایت

13shehbabneeniqdamamksj.png

ایسے تمام کارخانے جو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانے سے انکار کریں، سیل کر دیئے جائیں: شہبازشریف

وزیاعظم شہبازشریف کی صدارت میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بارے جائزہ اجلاس آج منعقد ہوا جس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانگزیب خان، ایف بی آر چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ ومتعلقہ اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس نادہندگان و ٹیکس چوروں کیخلاف ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی وذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم نے اجلاس میں کھاد، سیمنٹ، چینی، تمباکو سمیت دیگر اہم شعبوں کے لیے ٹریک اینڈٹریس سسٹم لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 7 دنوں میں انکوائری کمیٹی ٹیکس چوری میں ملوث افراد کی نشاندہی کرے گی۔ انکوائری کمیٹی کارخانوں میں ٹیکس کے خودکار نظام کا اطلاق کرنے کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر تجاویز بھی فراہم کرے گی۔


وزیراعظم نے استفسار کیا کہ اب تک ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فعال کیوں نہیں ہو سکا؟ پچھلے 2 سالوں میں کھاد، سیمنٹ، چینی، تمباکو جیسے شعبوں میں ٹریک اینڈٹریس سسٹم بحال ہو جانا چاہیے تھا۔ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم دیگر اہم شعبوں میں بھی لگایا جائے اور اس میں حائل تمام قانونی رکاوٹیں دور کی جائیں، سیمنٹ کارخانوں کی تمام پروڈکشن لائنز پر سسٹم کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔

ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا خودکار نظام اور ڈیجیٹل سٹریٹجی نافذ کرنے کا جامع لائحہ عمل طلب کر لیا اور کہا ایسے تمام کارخانے جو ٹریک سسٹم لگانے سے انکار کریں سیل کر دیئے جائیں، یہ سسٹم محصولات کیساتھ جعلسازی وغیرمعیاری مصنوعات کی روک تھام کیلئے استعمال کیا جائے۔ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے لیے عالمی شہرت یافتہ اداروں کی خدمات حاسل کی جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک معاشی مشکلات میں گھرا ہے اور مافیاز کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، جعلی وغیررجسٹرڈ سگریٹ کی فروخت روکنے اور ضبط کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ وزیراعظم کو کھاد، سیمنٹ، چینی، تمباکو کے شعبوں میں خودکار ٹیکس نظام کی صورتحال اور اسے فعال کرنے کی راہ میں رکاوٹوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 14 بڑے تمباکو کارخوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فعال جبکہ 12 کارخانے سیل کر دیئے گئے ہیں، کھاد کی تمام صنعتوں میں بھی یہ سسٹم مکمل فعال ہے۔ چینی وسیمنٹ کے کارخانوں میں سسٹم کے اطلاق میں تکنیکی رکاوٹیں ہیں جنہیں دور کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ملک بھر میں سمگلنگ روکنے کیلئے گوداموں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
 

Altruist

Minister (2k+ posts)
What about people who get Mano-Salva into their accounts but don't know from where that windfall is coming? Shouldn't those people be investigated first?
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
What about people who get Mano-Salva into their accounts but don't know from where that windfall is coming? Shouldn't those people be investigated first?
no never.. is mulk me ashrafia qanon se opar hai.. qanon sirf am admi par apply hota hai