
سینئر تجزیہ کار وصحافی نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کے امربالمعروف جلسے میں جس خط کا ذکر کیا وہ ان کے پاس بھی موجود ہے۔
سماجے رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نجم سیٹھی نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے جلسے میں جس خفیہ خط کو لہراتے رہے ہیں وہ تو ان کے پاس بھی موجود ہے۔
https://twitter.com/x/status/1508147094602891264
نجم سیٹھی نے کہا کہ یہ تو اب عوام کی پہنچ میں ہے، صحافی نے وزیراعظم سے متعلق کہا کہ وہ ایک ڈرامہ باز ہیں جو کہ لوگوں کے ذہنوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
اپنی ایک اور ٹوئٹ میں نجم سیٹھی نے اسی جلسے میں کی گئی عمران خان کی تقریر سے متعلق کہا کہ انہوں نے 95 منٹ تک لوگوں کو سزا دی ہے، وزیراعظم کو تو صرف اس وجہ سے ہی نکال باہر کرنا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1508172249550966790
نجم سیٹھی نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو سزا سے تشبیہ دیتے ہوئے یہ بات کہی، جب کہ ان کے اس طرح کے ریمارکس پر صارفین کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی خود اپنے پروگرام کے ذریعے ہفتے میں 4 دن لوگوں کو 50،50 منٹ سزا دیتے ہیں، انہیں بھی اس وجہ سے نکال باہر کرنا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1508184820261793799
دوسری جانب سماء نیوز سے منسلک سینئر اینکر عمران ریاض نے کہا کہ جو لیٹر حامد میر اور نجم سیٹھی اپنے پاس ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں وہ پاکستان کے حساس اداروں اور وزیر اعظم کے پاس ہے یا پاکستان کو دھمکانے اور سازش
https://twitter.com/x/status/1508337875087101953
عمران ریاض خان نے سوال اٹھایا کہ ذرا سوچیے ان دونوں کو لیٹر کس نے دیا اور یہ کس کے وفادار ہیں۔
Last edited by a moderator: