وزیراعظم آزادکشمیر کا آج بھی انتخاب نہ ہوسکا،اجلاس شروع ہوتے ہی ختم

raka-ajsja.jpg

آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ختم،کل صبح 11 بجے تک ملتوی،وزیراعظم کا انتخاب آج بھی نہ ہوسکا

آج وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کیلئے اسمبلی اجلاس تاخیر کا شکار رہا، جیسے ہی اجلاس شروع ہوا ویسے ہی ختم ہوگیا۔

اپوزیشن اور پی ٹی آئی اپنے امیدواروں کا اعلان نہیں کرسکی، بیرسٹر سلطان گروپ نے عمران خان سے بغاوت کردی اور پیپلز پارٹی سے معاملات طے کرلئے

بیرسٹر سلطان سے معاملات طے ہونے پر ن لیگ نے تحفظات کا اظہار کیا جس پر پیپلز پارٹی ن لیگ کو منانے میں مصروف ہے۔

پاورشئیرنگ فارمولہ کے تحت بیرسٹرسلطان کے قریبی ساتھی چوہدری رشید وزیراعظم آزادکشمیر ہوں گے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین دستبردار ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بیرسٹرسلطان گروپ تحریک انصاف کے 7ارکان توڑنے میں کامیاب رہا ہے جس میں علمائے مشائخ کی سیٹ پر سیلیکٹ ہونیوالے مفتی مظہرسعید بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب چوہدری رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عمران خان سے وفاداری کریں گے، فارورڈ بلاک کے حوالے سے کوئی ہمارا اعلان سُنا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1647927803151794176
 

Back
Top