ن لیگ کے مینارپاکستان جلسہ کیلئے صرف چند ایکڑ ہی رقبہ مختص؟

pmln-min11h1h1.jpg


ن لیگ کے مینار پاکستان جلسے کیلئے صرف10 سے 11 ایکڑ رقبہ مختص۔۔ 21 اکتوبر کو لاہور مینار پاکستان میں ن لیگ کے جلسے کیلئے صرف10سے 11 ایکڑ رقبہ مختص کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے بعد مینار پاکستان پر ایک تاریخی جلسہ کیا جائے گا جس کی تیاریوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔

سینئر صحافی وسیم عباسی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ مینار پاکستان جلسے کیلئے 10 سے 11 ایکڑ کا رقبہ مختص کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1712472910856925297
انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 10 سے 11 ایکڑ رقبے میں بمشکل25 سے 30 ہزار کرسیاں لگانے کی گنجائش ہوتی ہے، اگر اتنی جگہ میں لوگ کرسیوں پر بیٹھنے کے بجائے کھڑے ہوکر جلسہ میں شرکت کریں تو بھی 35 سے 40ہزار افراد پنڈال میں سماسکتے ہیں ، اس سے زیادہ کی گنجائش نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کا سفر شروع ہوگا ، نواز شریف گزشتہ روز سعودی عرب روانگی کلئے لندن کی ایوین فلڈز رہائش گاہ سے ہتھرطو ائرسپورٹ پہنچے تو ایئرپورٹ پرپاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فصلی نے نواز شریف کو سی آف کاد،سابق وزیراعظم سعودی عرب مںس پانچ دن قا م کے بعد دبئی پہنچںر گے جس کے بعد وہ 21


اکتوبر کو دبئی سے خصوصی طاسرے مںد پاکستان پہنچںز گے، 21 اکتوبر کو نواز شریف مینار پاکستان پر جلسے میں اپنے کارکنان سے خطاب کریں گے اور ن لیگی بیانیہ پیش کریں گے۔
 

Attachments

  • Nawaz-Sharif-return.jpg
    Nawaz-Sharif-return.jpg
    34.3 KB · Views: 291
Last edited by a moderator:

bahmad

Minister (2k+ posts)
USS ma bhi sarye jalsa krnye walye AA jainn gy, jalsa sunnye walye kidr sy Ayinn gy baoo jee