ن لیگ کی سپورٹر ہوں، لوگ کہیں گے اسی لیے ایوارڈ دیا گیا، عفت عمر

iffat-omer-and-shehba-z-dsd.jpg

اداکارہ عفت عمر اپنے بھڑکیلے بیانات سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، سابق حکومت کے خلاف ان کے بیانات بھرپور رہے، یوم آزادی کے موقع پر فنکاروں کو اعزازات سے نوازا گیا، عفت عمر کو بھی ایوارڈ دیا گیا، جس پر انہوں کے کہا کہ وہ ن لیگ کی سپورٹر ہیں سب کہیں گے کہ اس ہی لئے ایوارڈ دیا گیا ہے۔

اپنا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اداکارہ عفت عمر نے خود پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ وہ ن لیگ کی سپورٹر ہیں سب کہیں گے کہ اسی لئے ایوارڈ دیا گیا،اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ مریم اورنگزیب جو کہ اب سے 15 منٹ قبل سابقہ وزیرِ اطلاعات ہوگئی ہیں ان پر اگر کوئی فلم بنے تو اگلی صبح سُپر ہٹ ہو جائے گی کیونکہ وہ سابقہ ہونے کے باوجود بھی اتنا ہٹ جا رہی ہیں۔

فواد خان نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دعا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری اتنی خود مختار ہوجائے کہ اسے گورنمنٹ کے سپورٹ کی ضرورت نہ رہے،نیشنل آئکون ایوارڈز اداکارہ ریشم نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ فلم انڈسٹری کو ایک لاوارث انڈسٹری سمجھتی تھی، شہباز شریف نے اس انڈسٹری کے لیے کو کیا ہے یہ انڈسٹری ان کا نام رہتی دنیا تک یاد رکھے گی۔

لاہور میں نیشنل آئکون ایوارڈز 2023 کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری، فواد خان، ہمایوں سعید، وہاج علی، اداکارہ ریشم، جگن کاظم، اداکارہ عفت عمر سمیت کئی معروف فنکاروں نے شرکت کی، وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل آئیکون ایوارڈز 2023 میں پاکستان کی معروف سیلیبرٹیز کو ہیلتھ کارڈز اور ایوارڈز تقسیم کئے۔

اس سے پہلے عفت عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا سابق وزیر اعظم کے غلط فیصلوں، ضد اور جیل میں قید ہونے پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہی وجہ ہے کہ خان صاحب ہم آپ سے منتیں کر رہے ہیں کہ پارلیمنٹ میں جائیں، اپوزیشن کے ساتھ بیٹھیں اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے قانون بنائیں۔

انہوں نے کہا تھا اصل مجرموں کا پتہ ہوتے ہوئے بھی آپ نے تو وہی پرانی بیان بازی کی کہ سیاست دان اس ناکام ریاست کی اصل وجہ ہیں، اب ایک اور وزیرِ اعظم جیل میں ہے اور یہ ہمیں خوش نہیں کر رہا لیکن اگر یہ میاں صاحب کے لیے ٹھیک تھا تو یہ آپ کے لیے بھی ٹھیک ہے
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)

چلو اچھا ہے تم نے خود ہی سچ بول دیا ہے