
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، سابق چیف جسٹس کی مبینہ آڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی تاریخ کو یاد رکھیں، یہ وہی ہیں جنہوں نے جسٹس قیوم سے مرضی کے فیصلے کروائے تھے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک معاملے پر بحث کی گئی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ مافیا ہے جو اپنے مرضی کے فیصلے لینے کے لیے ججز پر دباو ڈالتا ہے، یہ مافیا ذاتی مفادات میں اداروں اور شخصیات کو متنازع بناتا ہے، ان کے ایسے ہتھکنڈے اب ملک پر نہیں چلیں گے، حکومت اداروں کا احترام کرتی اور ان کے ساتھ کھڑی ہے، ماضی میں بھی یہ مافیا عدلیہ پر حملہ آور ہوتے رہے۔
وزیراعظم عمران خان آئندہ الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کرانے کے لیے عوام کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن ہر صورت ای وی ایم پر ہی کرائیں گے۔ اوورسیز کے ووٹ میں جو رکاوٹیں ہیں دور کی جائیں، بیرون ملک پاکستانیوں کے پاسپورٹ اور نائیکوپ کے ایشوز کو جلد حل کیا جائے، حکومت نے اوورسیز کےساتھ جو وعدہ کیا ہر صورت پورا کریں گے۔
اجلاس میں وزیراعظم نے وزراء اور رہنماؤں کو عوامی رابطوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی جبکہ پارٹی رہنماوں کو ووٹر لسٹوں پر بھی کام کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس کے شرکا کو ملک میں مہنگائی کی روک تھام کے اقدامات اور آئی ایم ایف پیکج سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مہنگائی گلوبل ایشو ہے، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات اٹھا رہی، عوام کو دنیا بھر میں مہنگائی سے متعلق اعدادوشمار پر اعتماد میں لیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7audipm.jpg