
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے انتخابی مہم کے دوران مریم نواز کو جان سے مارنے کی دھمکی کی ویڈیو شیئر کردی۔
طلال چودھری نے ٹوئٹر پر فیصل آباد کے ضمنی انتخابات کی مہم کے دوران مریم نواز کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے شخص کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1580582797244518401
لیگی رہنما کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک شخص عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں مریم نواز کو قتل کرنے کے ارادے کا اظہار کر رہا ہے۔ جب کہ اس دوران سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی موجود ہیں۔
طلال چودھری نے ٹوئٹ کی “اس کی ذمہ داری عمران خان پر ہے جو خود فیصل آباد این اے 108 سے امیدوار ہے، شکست دیکھ کر اب دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن اور پولیس ایکشن لے ورنہ اپنی قیادت کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جا سکتے ہیں۔”
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryam-threat-pmln-nn.jpg