
حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ کی جانب سے فل کورٹ کا مطالبہ مسترد کرنے پر احتجاج تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خبررساں ادارے اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر راولپنڈی سے اسلام آباد پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالنےکا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ن لیگ کے کارکنوں اور رہنماؤں سے مرکزی قیادت کے رابطوں میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے حکومتی اتحاد کی جانب سے فل کورٹ کی استدعا مسترد کردی تھی جس کے بعد حکومتی اتحادی جماعتوں نے سپریم کورٹ کی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10omlnihtajajjjjj.jpg