
مسلم لیگ ن کے آئندہ صدر کے حوالے سے مشاورت شروع ہوگئی ہے،مشاورت کے دوران شہباز شریف اور مریم نوازکے ناموں پر غور ہورہا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے آئندہ صدر شہباز شریف ہوں گے یا مریم نواز ،اس حوالے سے پارٹی میں مشاورت کا سلسلہ شروع ہوگیاہے، ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی جانب سے مریم نواز کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے تاحال ہوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ن لیگ کی سینئر قیادت فی الحال شہباز شریف کو ہی پارٹی صدر برقرار رکھنے کے حق میں ہےتاہم بعض سینئر رہنماؤں نے نواز شریف کو یہ رائے دی ہے کہ مریم نواز کو پارٹی کا صدر بنا کر تنظیم نو کی جائے، اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں میں ابتدائی مشاورت شرو ع ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ تین سال کی پارٹی تنظیم آئینی مدت ختم ہونے کے بعد ن لیگ نے انٹراپارٹی انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ ن کو آئینی مدت ختم ہونے کے 3 ماہ گزر جانے کے باوجود انتخابات نہ کروانے پرمتعدد بار نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9pmlnnextpressident.jpg