پاکستان مسلم لیگ ن کو مہنگائی مکاؤ لانگ مارچ کے انتظامات کیلئے فنڈز کی ضرورت ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 27 مارچ کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے جس کے انتظامات کیلئے فنڈز کی ضرورت ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن نے مارچ کیلئے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی سے فنڈز طلب کرلیے ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر رکن قومی اسمبلی کو ایک لاکھ اور رکن صوبائی اسمبلی کو 50 ہزار روپے پارٹی فنڈ میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے،اس کے علاوہ پارٹی ٹکٹ ہولڈر بھی فنڈز جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی نے مسلم لیگ ن تاجر ونگ کے عہدیداران کو بھی پارٹی فنڈ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی رمضان صدیق بھٹی فنڈز جمع کرنے کی ڈیوٹی دے رہے ہیں۔