
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ لندن میں جعلی ڈگری مسترد ہونے پر ن لیگی رہنما مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم ن لیگی ذرائع نے خبر مسترد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر لندن میں مقیم مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کے حوالےسےکچھ خبریں گردش کررہی تھیں جن میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ جعلی ڈگری مسترد ہونے پر لندن پولیس نے جنید صفدرکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ان خبروں میں سینئر تجزیہ کار ظفر ہلالی کے نام سے بنائے گئے ایک اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ کیلبری فونٹ کے بعد جعلی ڈگری، جنید صفدرجعلی ڈگری لینے پر گرفتار ہوگئے ہیں۔ تاہم بعد میں ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی گئی۔
سوشل میڈیا پر ان خبروں کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی جارہی تھی جس میں جنید صفدر کو ہتھکڑیاں لگی دیکھی جاسکتی ہیں۔
تاہم اس خبر کا کوئی مصدقہ ثبوت نہیں مل سکا، سوشل میڈیا پر شیئر ہونےوالی ویڈیو بھی 2018 کی ایک فوٹیج سے لی گئی، جبکہ ظفر ہلالی نامی اکاؤنٹ سےکی گئی ٹویٹ بھی بعد میں ڈیلیٹ کردی گئی ۔
ن لیگ کے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ ذیشان ملک نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے ظفر ہلالی کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صحافت کا لبادہ اوڑھے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، یہی وجہ ہے کہ من گھڑت خبریں پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنا ان کا وطیرہ بن چکا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1569252481535729665
واضح رہے کہ مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر نے2020 میں لندن اسکول آف اکنامکس سےانٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی، جنید صفدر نے اس کے علاوہ یونیورسٹی کالج آف لندن سے گلوبل گورننس اینڈ ایتھیکس میں بھی ماسٹرزکی ڈگری حاصل کی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5junaidsafdararrestnews.jpg