
پنجاب میں ن لیگ وزراء نے انتخابات سے قبل ہی شکست تسلیم کرتے ہوئے سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنا شروع کردی ہیں۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں وزیراعلی کے انتخاب سے ایک روز قبل ن لیگی حلقوں نے اپنی واضح شکست کو دیکھتے ہوئے ہار مان لی ہے ، ن لیگی وزراء نے سرکاری رہائش گاہیں بھی خالی کرنا شروع کردی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وزیر قانون ملک احمد خان، رانا اقبال سمیت متعدد وزراء نے سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنا اور سرکاری دفاتر سے سامان اٹھانا شروع کردیا ہے۔
صحافی ذیشان بخش نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان کی لاہور آمد سے قبل ہی اپوزئشن اتحاد نے پنجاب میں اپنی نمبر گیم پوری کر لی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی عہدیدار بیان بازی تک محدود ہے جبکہ چوہدری پرویز الہی کا تحریک انصاف کا وزیر اعلی بننے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1550118084689551366
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت 186 ارکان کپتان کی تقریر سن رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1550138047760633856
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kahn-and-hamza-cm.jpg