ن لیگ شہید معظم کے گھر 5 کروڑ روپے لے کر گئی تھی، شاہ محمود

sm111i1i.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا کہ ن لیگ والے شہید معظم کے گھر پانچ کروڑ روپے لے کر گئے تھے، ن لیگ والوں نے معظم کے خاندان کو لالچ بھی دیا اور دھمکیاں بھی دیں۔

شاہ محمود قریشی نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ معظم کے گھر والوں کو مقدمہ کا مدعی بننے کے لیے رشوت دینے کی کوشش کی گئی،معظم شہید کے گھر والے ن لیگ کے لالچ میں نہیں آئے۔

سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا عمران خان پر حملہ کرنیوالے کو جنونی کہا تو پھر ن لیگ والے معظم کے گھر کیوں گئے؟ ہمارے دیے گئے تین ناموں پر مقدمہ کرتے، چاہے تفتیش میں جھٹلا دیتے،بےنظیر کی شہادت پر زیادہ ردعمل سندھ میں آیا لیکن عوام اس طرح نہیں نکلے۔

دوسری جانب ، مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ آج پوری عوامی قوت کے ساتھ کارکن معظم کی جائے شہادت سے مارچ کا آغاز کریں گے،حقیقی آزادی مارچ کیلیے عوام کی حمایت حاصل ہے۔
 

Back
Top